ETV Bharat / state

جموں و کشمیر بھارت کا تاج ہے لیکن اس کے ٹکڑے کیے گئے: فاروق عبداللہ - جموں و کشمیر بھارت کا تاج

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کر کے جموں و کشمیر کے ساتھ مکمل طور پر جوڑنے کی بات کر رہی تھی۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں ہم کب دیش سے الگ تھے'۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:34 PM IST

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم سے پوچھے بغیر 5 اگست 2019 کو فیصلے لیے گئے۔ 70 سال سے ان کا ایجنڈا تھا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنا ہے اور دیش کو ایک کرنا ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم کب دیش سے الگ تھے۔ میں وہ ہوں جس نے قوام متحدہ میں ہندوستان کی بات کی۔ میں نے جنیوا میں ہندوستان کا جھنڈا گھاڑا۔'

فاروق عبداللہ نے کہا یہ ملک ہمارا ہے اور آپ کو ہماری عزت رکھنی ہے۔ ہم نے اس ملک کے لیے قربانی دی ہے اور میرے ہزاروں کارکنان اور رہنماوں کو مار دیا گیا کیونکہ وہ ترنگا تھامے ہوئے تھے اور آج ہمیں ہی پاکستانی اور چینی کہتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا تاج ہے اور مسلمانوں کو دکھانے کے لیے اس تاج کے ٹکڑے کیے۔ فاروق عبداللہ نے کہا جموں و کشمیر لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کریں۔

نیشنل کانفرنس رہنما فاروق عبد اللہ نے منگل کو مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں سے بات چیت کرے اور حل کے ساتھ سامنے آئے۔

جموں و کشمیر میں سیاحتی شعبے کو کافی نقصان ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں کیے گئے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'میری ریاست میں سیاحتی شعبہ، دکانداروں اور دیگر کاروباری اداروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جموں و کشمیر میں ہر طرف اتنی غریبی پھیل گئی ہے کہ بیان نہیں کر سکتا ہے'۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ جو وعدے کیے گئے تھے کہ پچاس ہزار نوکریاں فراہم کی جائیں گی ابھی تک وہ سب وعدے کھوکھلے نظر آرہے ہیں۔

رُکن پارلیمان نے بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ آئے روز بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈائیوروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور موسم سرما کے دوران فضائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی فضائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافے پر روک لگائی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں'۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخاب صاف و شفاف طریقے سے منعقد ہوئے لیکن اب مقامی انتظامیہ اور پولیس افسران ان کی مدد کرنے کے لیے لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کو زندہ رکھنا ہے تو لوگوں کے منڈیٹ کی خلاف ورزی کرنے سے بچنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.