ETV Bharat / state

House Arrest OF Mirwaiz ساڑھے تین برس سے میر واعظ کی مسلسل نظر بندی قابل مذمت،انجمن اوقاف - انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے یہ بات زور دی کر کہی کہ رجب المرجب جو عظیم معجزہ نبوی معراج رسول اکرم ﷺ کا مہینہ ہے کی آمد کے پیش نظر میرواعظ کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے تاکہ موصوف صدیوں پر محیط عوام کے تئیں اپنی منصبی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دے سکیں۔

میر واعظ
میر واعظ
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 9:32 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اس امر پر انتہائی افسوس اور ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر حکام نے انجمن کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو نظر بندکر رکھا ہے جس کی وجہ سے آج 180 واں جمعتہ المبارک ہے جب نہ تو میرواعظ کو نماز جمعہ جیسا اہم فریضہ اور نہ ہی قال اللہ وقال الرسول ﷺ کی منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔

بیان میں انجمن نے اس آمرانہ طرزعمل کو سراسر مداخلت فی الدین ، بشری حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور اظہار رائے کی آزادی میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ حالیہ تاریخ کا یہ افسوسناک باب ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین برسوں سے کشمیر کی عظیم عبادت گاہ اور روحانیت و تربیت کے مرکز تاریخی جامع مسجد کے منبر ومحراب مسلسل خاموش ہیں اور شہر و گام سے آنے والے نمازی اور عبادت گزار میرواعظ کشمیر کے مواعظ حسنہ اور وعظ و تبلیغ سے استفادہ سے محروم رکھے گئے ہیں جس سے عوام میں سخت مایوسی پھیل رہی ہے ۔

اس دوران جامع مسجد میں نماز جمعہ کے موقعہ پر انجمن نصرة الاسلام کے بانی جناب میرواعظ علامہ رسول شاہ صاحبؒ کے 114واں یوم وصال کے موقعہ پر مرحوم میرواعظ کی ہمہ جہت خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم رہنما کے درجات کی بلندی کیلئے ایصال ثواب کیا گیا ، فاتحہ پڑھی گئی جبکہ الحاج غلام رسول حکاک ساکنہ سوکالی پورہ راجوری کدل، مرحوم ڈاکٹر سعید احمد بچھ سکونت درگاہ حضرت بل کی اہلیہ مرحومہ اور مرحوم راجا سعید احمد خان کی بزرگ اہلیہ کی بھی وفات پر قیادت کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور مرحومین کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:'میر واعظ کی مسلسل نظر بندی قابل افسوس'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.