ETV Bharat / state

ترال: ''سوچھتا پھگواڑا مہم کے ذریعہ علاقے کی خوبصورتی کو نکھارا گیا'' - آبی ذخائر کے نزدیک بھی صفائی

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں یکم اگست سے شروع ہونے والی ''سوچتا پکھواڑا مہم'' کے تحت میونسپل کمیٹی ترال نے صفائی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات کی صفائی کی جب کہ میونسپل حدود میں آنے والی کئی سڑکوں سے غیر ضروری گھاس کو ہٹایا گیا ہے اور عوامی مقامات کے علاوہ آبی ذخائر کے نزدیک بھی صفائی کی گئی ہے۔

Swchta pakhwada
Swchta pakhwada
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 2:17 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں جاری ''سوچتا پکھواڑا مہم'' کے موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی شہری عبد الجبار بٹ نے اس مہم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ''سوچھتا پگواڑا'' کے بغیر بھی ٹاؤن کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Swchta pakhwada
Swchta pakhwada
Swchta pakhwada

وہیں میونسپل کمیٹی ترال کے سیکرٹری نذیر احمد ملک نے کہا کہ سرکاری حکم نامے کے مطابق انہوں نے اپنے دفتر سے اس صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جب کہ بعد میں جس جس سرکاری دفاتر نے ہمارے دفتر کے ساتھ اس حوالے سے رابطہ قائم کیا ہے وہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ہے کہ ٹاؤن کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ادھم پور میں کسان پکھواڑہ میلا

نذیر احمد ملک نے بتایا کہ عوامی حلقوں سے انہیں مکمل تعاون ملا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ عوام ٹاؤن کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کرے گی، انہوں نے بتایا کہ یہ مہم 15 اگست تک جاری رہے گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو آفیسر منظور احمد نے کورونا وائرس کے دوران بڑے پیمانے پر صفائی و ستھرائی کا کام کیا ہے جس کو عوامی حلقوں نے خوب سراہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.