ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ایس وی ای ای پی کا آغاز - SVEEP activities

مہم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ای سی، جموں و کشمیر نے کہا کہ نظامی ووٹر تعلیم اور ووٹروں کی شرکت (ایس وی ای ای پی) کا آغاز کرنے کا اصل مقصد رائے دہندگان کو اپنے ووٹ کی اہمیت کے بارے میں حساس بنانا ہے اور انہیں غیر جانبدارانہ انداز میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ایس وی ای ای پی کا آغاز

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 8:17 AM IST

ریاستی الیکشن کمشنر جموں و کشمیر اور چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر نے سی ای او آفس، نروچن بھون ریل ہیڈ کمپلیکس جموں میں ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے انتخابات 2020، پنچایت ضمنی انتخابات 2020 اور میونسپل ضمنی انتخابات 2020 کے پیش نظر ایس وی ای ای پی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

سرگرمیاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور میڈیا کے ذریعہ انجام دی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے رائے دہندگان کو ہر چیز سے آگاہ کیا جائے۔

مہم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ای سی، جموں و کشمیر نے کہا کہ نظامی ووٹر تعلیم اور ووٹروں کی شرکت (ایس وی ای ای پی) کا آغاز کرنے کا اصل مقصد رائے دہندگان کو اپنے ووٹ کی اہمیت کے بارے میں حساس بنانا ہے اور انہیں غیر جانبدارانہ انداز میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس وی ای ای پی کی سرگرمیاں پہلے بھی جاری تھی لیکن اب غیر سرکاری تنظیموں، طلباء برادری، یوتھ کلبوں، حکومت کے دوسرے شراکت داروں، نیم سرکاری محکموں اور دیگر اداروں کی مدد سے یہ سرگرمیاں مکمل طور پر چلائی جائیں گی۔

ایس وی ای ای پی کے آغاز کے دن جموں و کشمیر کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے تمام زبانوں (کشمیری، ڈوگری اور ہندی) میں چھ ریڈیو جنگلز کا اجراء کیا جو آل انڈیا ریڈیو جموں، آل انڈیا سری نگر، ایف ایم چینلز کے ذریعہ اور مقامی سیٹالائٹ کیبل کے علاوہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے ذریعے نشر کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.