عبدالصمد جموں و کشمیر کے چوتھے کرکٹر ہیں جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نیلامی کے دوران خریدا گیا۔ اس سے قبل پرویز رسول، منظور ڈارعرف پانڈو اور راسخ سلام کو آئی پی ایل نیلامی کے دوران خرید لیا گیا تھا۔
پرویز رسول کو ممبئی انڈینز، منظور ڈار کو پنجاب اور راسخ سلام کو بھی بحثیت فاسٹ بولر ممبئی انڈین نے خرید لیا تھا اور رواں برس عبدالصمد کو سن رائزر حیدرآباد نے خرید لیا ہے۔
عبدالصمد کی آئی پی ایل میں سلیشکن کے بعد ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عبدالصمد کے والد فاروق احمد نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کی آئی میں سلیکشن قابل فخر ہے اور یقین ہے کہ وہ عظیم کامیابی حاصل کرے گا'۔
عبدالصمد کی والدہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کا بیٹا آئی پی ایل میں منتخب ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا عبدالصمد کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور محنت کی وجہ سے وہ اس مقام پر پہنچا ہے۔
والدہ امید ظاہر کہ وہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جموں و کشمیر کا نام روشن کرے گا۔