ETV Bharat / state

پٹرول، ڈیزل کا ذخیرہ موجود، لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، صوبائی کمشنر کمشیر - وجے کمار بدھوری

Truck Drivers Strike ٹرک ڈرائیوروں نے جموں وکشمیر میں بھی منگل کے روز 'ہٹ اینڈ رن' کے نئے قوانین کے خلاف ہڑتال کیا۔ اس دوران پٹرول پمپوں پر لوگوں کو لمبی لمبی قطاریں بھی دک دکھائی دی۔

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 5:57 PM IST

پٹرول، ڈیزل کا اچھا ذخیرہ موجود، لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں:صوبائی کمشنر کمشیر

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوڑی نے منگل کے روز کہا کہ وادی میں قریب ایک ماہ کے لئے پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی وغیرہ کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بتادیں کہ ٹرانسپورٹرز کے ملک گیر ہڑتال کے پیش نظر وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے ہی پٹرول پمپوں پر لوگوں کو لمبی لمبی قطاروں کو دیکھا گیا۔

سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو بوتلیں، کین وغیرہ لیکر قطاروں میں کھڑا دیکھا گیا جس سے وادی میں پٹرول کی کمی کے حوالے سے لوگوں میں خدشات پیدا ہوئے۔ اس صورت حال کے پیش نظر صوبائی کمشنر کشمیر نے لوگوں کو پریشان نہ ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں قریب ایک ماہ کے لئے پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی وغیرہ کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘وادی کے ڈیپو میں پٹرول 21 دنوں کے لئے، ڈیزل 24 دنوں، ایل پی جی 21 دنوں کے لئے موجود ہے، لہذا لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال سے کشمیر پر بھی اثر پڑا ہے، لیکن لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

بدھوڑی نے کہا کہ وہ متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میٹنگ ہوئی اور اگر کوئی کارروائی عمل میں لانا پڑی تو اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سردیوں میں لوگوں کو کسی بھی صورت میں کسی قسم کے بھی مشکل سے دوچار نہیں ہونے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.