سری نگر: شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی (سکاسٹ) کے فارسٹری فیکلٹی کے طلبا نے پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔ احتجاجی طلبا نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے ہوئے تھے جن پر 'ہماری مانگے پوری کرو اور جنگلات کو بچاؤ کے نعرے درج تھی۔ اس دوران مزکورہ طلبہ جن میں لڑکیاں بھی کافی تعداد میں شامل تھیں نے ایل جی انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر علی مصطفیٰ نامی اکھیل بھارتی ودھارتی کے صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ایک طرف مرکزی سرکار پڑھے لکھے نوجوانوں کی روز دینے کی بات کرتی ہے تو وہیں ایل جی انتظامیہ ہم جیسے پڑھے لکھے نوجوانوں کا روزگار سلب کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Apni Party Protest سرینگر میں ایل جی انتظامیہ کے خلاف اپنی پارٹی کا احتجاج
اس موقع پر جنت نامی ایک احتجاجی طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی جس سے رینافسر ( آر او) اسامیوں کی تعلیمی اہلیت کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارا فیلڈ ورک اور دیگر سرگرمیاں رائیگاں ہوں گی۔ ایک اور احتجاجی نے کہا کہ جو فارسٹری میں گریجویشن کرکے نکلتے ہیں وہ کہاں جائیں گے۔ احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مطالبات پر غور کریں تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔