ETV Bharat / state

ورچول کلاسز کی نئی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کشمیر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ورچول کلاسز کی نئی ہدایات پرسختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

ورچول کلاسز کی نئی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے
ورچول کلاسز کی نئی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 10:20 PM IST

اس ضمن میں اسکولی تعلیم محکمہ نے جمعہ کے روز کشمیر کے تمام چیف ایجوکیشن افسران کو حکم دیا یے کہ وہ ضلع میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے آن لائن کلاسز کے لئے جاری کردہ نئی ہدایات پر عمل در آمد کرائیں۔

وہیں اسکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری نے کشمیر صوبے کے سی ای اوز سے کہا ہے کہ 'وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اسکولوں کے سربراہان آن لائن کلاسز کی خاطر جاری کردہ نئے رہنما اصولوں پر من و عن عمل پیرا رہیں'۔ ورچول کلاسز کے نئے ہدایات کی پاسدار عمل میں لانے کے لیے انتظامیہ نے ایک ایکشن ٹیکن رپورٹ بھی طلب کی ہے، جو کہ ہفتہ وار بنیاد پر پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جموں وکشمیر انتظامیہ کی ہدایت پر اسکولی تعلیم نے پری پرائمری اور پرائمری کے آن لائن کلاسوں کے لئے نئے رہمنا خطوط جاری کیے ہیں، جس کے تحت پری پرائمری اور پرائمری کے بچوں کو آن لائن موڈ کے ذریعے روزانہ 30 اور 90 منٹ تک پڑھانے کا ہی وقت مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لئے 30 سے 45 منٹ کے اب 2 سیشن ہی طے کیے گیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.