جموں۔سرینگر قومی شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ہزاروں مالبردار گاڑیاں درمانده ہیں، اس کے علاوہ قاضی گنڈ سے جواہر ٹنل تک کئی دنوں سے گاڑیاں درماندہ ہیں، جسکی وجہ سے درمانده ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈرائیوروں نے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد یا تعاون فراہم نہیں کی جا رہی ہے، جسکی وجہ سے روزآنہ مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام رام بن سے بانہال کی طرف جاتے ہوئے چار کلومیٹر دور کیلا موڑ پل کے نزدیک سڑک کا ایک بہت بڑا حصہ ایک اونچی دیوار سمیت کیلا موڑ نالے میں ڈھہ گیا۔ جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دیا گیا۔
تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں، ڈوڈا، کشتواڑ، رامبن، میجرکوٹ، بانیہال اور بانہال قاضی گنڈ میں ٹریفک کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ 10 روز کے لیے بند