ETV Bharat / state

'ویکسینیشن ٹیم پر پتھراؤ کے واقعے سے شدید دکھ پہنچا' - Jammu and Kashmir news

منوج سنہا نے کہا کہ 'میری آپ سے گزارش ہے کہ مہربانی کر کے کورونا واریئرس کو عزت دیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔ دنیا کی سب سے مہنگی کار بھی یہ گارنٹی نہیں دیتی کہ بنا سیٹ بیلٹ کے ڈرائیونگ محفوظ ہے'۔

'ویکسینیشن ٹیم پر پتھراؤ کے واقعے سے شدید دکھ پہنچا'

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 6:39 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کووڈ ویکسینیشن ٹیم پر پتھراؤ کے واقعے سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے 30 جون تک جموں و کشمیر میں 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا ہے اور امید ہے کہ اگر سب نے اس مہم میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تو اس ہدف کو ضرور حاصل کر لیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'عوام کی آواز' کی تیسری قسط میں بانڈی پورہ میں پیش آئے حالیہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اور میرے خاندان کے سبھی افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔ بانڈی پورہ میں ویکسینیشن ٹیم پر پتھراؤ سے مجھے بہت دکھ پہنچا ہے'۔

انہوں نے کہا: 'میری آپ سے گزارش ہے کہ مہربانی کر کے کورونا واریرس کو عزت دیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔ دنیا کی سب سے مہنگی کار بھی یہ گارنٹی نہیں دیتی کہ بنا سیٹ بیلٹ کے ڈرائیونگ محفوظ ہے'۔

انہوں نے کہا: 'بنا ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل چلانا محفوظ نہیں۔ ہیلمٹ آپ کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن جان محفوظ ڈرائیونگ سے ہی بچے گی۔ اس بیماری سے بچنے کا سب سے کارگر اور محفوظ حل ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں ویکسینیشن ٹیم پر پتھراؤ

منوج سنہا نے 'ویکسینیشن ٹارگٹ' پر بات کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے 30 جون تک جموں و کشمیر میں 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اگر آپ سب نے اس مہم میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تو اس ہدف کو ہم ضرورت حاصل کریں گے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'آج ہماری ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالات معمول پر آتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن عوام کے ہر طبقے کو ابھی بھی کورونا ایس او پیز پر سختی پر عمل کرنا ہوگا'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.