پہلگام: جموں و کشمیر کے پہلگام میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہے عمران ہاشمی پر پتھراؤ کی خبر ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اور اے این آئی کی خبر کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ Stone Pelting on Emraan Hashmi
جنوبی ضلع اننت ناگ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمی عملے پر نامعلوم شرپسند عناصر نے پتھراؤ کیا۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی اسٹارٹر فلم کے عملے پر چند شرپسند عناصر نے پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق آج دیر شام پہلگام بازار میں کچھ شرپسندوں نے عمران ہاشمی کے عملے پر پتھر برسائے جو پہلگام میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیرنمبر 77/22 U/S 147, 148, 370, 336, 323 مذکورہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف PS پہلگام میں درج کی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
عمران ہاشمی اپنی اگلی فلم ’گراؤنڈ زیرو‘ کی شوٹنگ کے لیے 24 اگست کو سری نگر پہنچے تھے۔ اداکار گزشتہ 14 دنوں سے سری نگر میں شوٹنگ کر رہے تھے اور حال ہی میں پہلگام آئے تھے۔