بی جے پی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو جلد ہی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حد بندی رپورٹ جلد از جلد پیش کی جانی چاہئے۔
بتا دیں کہ بی جے پی نے سرینگر میں 72 واں یوم جمہوریہ منایا جہاں پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک پرچم کشائی کی۔
بی جے پی جموں و کشمیر وننگ کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان میں وعدہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کاد درجہ واپس دیا جائے گا اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے رہنما اس وعدے کو پورا کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔
ریپبلک ڈے پریڈ: لداخ کی جھانکی پہلی بار دکھائی گئی، جموں و کشمیر کی غائب
انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے جذبات اور مطالبات کے بارے میں بات کرنے کا حق ہے۔ اس کے علاوہ وہ کسی بھی اعلی رہنما سے ملنے کا حق رکھتے ہیں۔ حال ہی میں سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور اپنے مطالبات کو اجاگر کرنے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔
اشوک کول نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال بہتر ہوئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں مزید بہتری آئے گی۔
حد بندی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں پہلے ہی حد بندی کمیشن اور اسٹیٹ الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں اس سلسلے میں جلد سے جلد رپورٹ پیش کرنی چاہئے۔'
وہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتا ہے۔ آج پورے ملک میں یہ دن منایا جاتا ہے میں لوگوں کو خاص طور پر کشمیریوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کشمیر کی خوشحالی اور امن کی دعا کرتا ہوں'۔