ETV Bharat / state

’جدید سہولیات سے لیس دو لائبریریاں سرینگر میں عنقریب ہی تعمیر کی جائیں گی‘ - مقابلہ جاتی امتحانات

سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ایس پی ایس لائبریری کے دورے کے دوران کہا کہ عنقریب ہی سرینگر میں جدید سہولیات سے لیس دو لائبریریز قائم کی جائیں گی۔

’جدید سہولیات سے لیس دو لائبریریاں سرینگر میں عنقریب ہی تعمیر کی جائیں گی‘

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 6:50 PM IST

’’سرینگر اسمارٹ سٹی (SSCL) اور محکمہ لائبریریز اور ریسرچ کے اشتراک سے سرینگر میں دو اسٹیٹ آف آرٹ لایبریریز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جمعہ کی صبح SPSلائبریری سرینگر دورے کے دوران کیا۔

ڈاکٹر شاہد چودھری، جو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او بھی ہیں، نے بتایا کہ طلبہ و طالبات، مرد و زن اور پیر و جوان قارئین کے لیے سرینگر کے شمال اور جنوب میں ایک ایک لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ SSCL اور محکمہ لائبریریز اور ریسرچ کے اشتراک سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا، جس میں فنڈ اور انفراسٹرکچر SSCL جبکہ کتابیں اور عملہ محکمہ لائبریریز اور ریسرچ فراہم کرے گا۔

ڈی سی سرینگر کے مطابق نئی قائم ہونے والی لائبریریز مروجہ اور روایتی طرز سے ہٹ کر جدید سہولیات جیسے وائی فائی، پرینٹنگ، اسکیننگ کیفٹیریا وغیرہ سے لیس ہوں گی۔ جبکہ بزرگ شہریوں، بچوں اور خواتین کے لیے علیحدہ جگہ دستیاب رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لائبریریز میں آئی اے ایس، کے اے ایس اور نییٹ وغیرہ مقابلہ جاتی امتحانات کی پڑھائی کر رہے طلبہ کے لیے کتابوں کے ساتھ ساتھ ای فارمیٹ (e-format) میں بھی مواد دستیاب رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کے ہمراہ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کشمیر کے سینئیر آفیسران بھی موجود تھے جنہوں نے ڈی سی سرینگر کو ایس پی ایس لائبریری میں قدیم نسخوں کی ڈیجیٹائزیشن کے علاوہ دیگر منصوبوں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.