ETV Bharat / state

کشمیر: دل کا دورہ پڑنے سے اہلکار کی موت

مرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر میں سشتر سیما بل کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہو گئی۔

کشمیر: دل کا دورہ پڑنے سے اہلکار کی موت
کشمیر: دل کا دورہ پڑنے سے اہلکار کی موت
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:18 PM IST

جموں و کشمیر کے سرینگر شہر میں تعینات سشتر سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی ہے۔

ایس ایس بی کے ترجمان نے کہا ’’دس بٹالین میں تعینات منوج ناتھ نے گزشتہ شب قلب میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’ہم نے اس حادثے کے بارے میں ہیڈکوارٹر اور سری نگر کی پولیس کو بھی اطلاع دی ہے۔ اور اس وقت مزید کارروائی جاری ہے۔‘‘

ترجمان کے مطابق ناتھ پر کوئی بھی ذہنی دباؤ نہیں تھا اور نہ ہی کرونا وائرس سے متاثر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.