ETV Bharat / state

سرینگر کا تاریخی گونی کھن مارکیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا - سرینگر میں خواتین مارکیٹ

Goni khan Market Srinagar گونی کھن میں پانی نکاسی کے لیے جدید قسم کا ڈرنیج سسٹم بنایا جارہا ہے، تاکہ برف اور بارش کے موسم میں پانی کی نکاسی بہتر طریقے سے ممکن بنائی جا سکے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کو مزید جاذب نظر بنانے کی خاطر اعلی معیار کا لائٹنگ سسٹم بھی نصب کیا جارہا ہے۔

srinagars-historic-goni-khan-market-will-become-tourist-attraction
Etv Bharatسرینگر کا تاریخی "گونی کھن" مارکیٹ سیاحوں کا بھی توجہ کا مرکز بنے گا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 4:57 PM IST

Updated : Dec 16, 2023, 6:48 PM IST

سرینگر کا تاریخی "گونی کھن" مارکیٹ سیاحوں کا بھی توجہ کا مرکز بنے گا

سرینگر:اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر سرینگر میں جہاں کئی مقامات میں کام جارہی ہیں۔ وہیں پولو ویو مارکیٹ اور گھنٹہ گھر کی تزین و آرئش کے بعد شہر سرینگر میں خواتین کے لیے مخصوص گونی کھن مارکیٹ میں بھی اس وقت کام شدومد سے جاری ہے۔ایسے میں اس تاریخی مارکیٹ کو جاذب نظر بنانے اور اس سے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تعمیراتی کام عمل میں لایا جارہا ہے، تاکہ اس پُرانے اور مخصوص مارکیٹ کو بھی پولو ویو مارکیٹ کے طرز پر خوبصورت بنایا جاسکے۔

گونی کھن میں پانی نکاسی کے لیے جدید قسم کا ڈرنیج سسٹم بنایا جارہا ہے، تاکہ برف اور بارش کے موسم میں پانی کی نکاسی بہتر ممکن بنائی جا سکے اور نہ صرف یہاں کے دکانداروں بلکہ بازار میں خریداری کی غرض سے آنے والے لوگوں کو بھی کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس کے علاوہ بازار میں چلنے پھرنے کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹائل لگائے جارہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کو مزید جاذب نظر بنانے کی خاطر اعلی معیار کا لائٹنگ سسٹم بھی نصب کیا جارہا ہے۔
جاری کام کے حوالے سے متعلق دکانداروں اور عام لوگوں کا ردعمل جانے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے گونی کھن مارکیٹ کا دورہ کیا ۔اس دوران عام لوگ اور بالخصوص مذکورہ مارکیٹ کے دکاندار کام سے کافی خوش اور مطمئن نظر آئے۔

گونی کھن مارکیٹ ٹریڈیرز ایسوسی ایشن کے ترجمان منظور احمد نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ لالچوک کے پول ویو اور گھنٹہ گھر کی طرز پر اس مارکیٹ کو بھی ترقی دی جارہی ہے۔ایسے میں اسمارٹ سٹی کے تحت بازار کی نہ صرف شان رفت بحال ہوگی، بلکہ اس کی تاریخی اہمیت بھی دوبالا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدیم بازار ہے جس میں وادی کشمیر کے کونے کونے سے خواتین خریداری کے لیے آتی ہیں، کیونکہ اس مارکیٹ میں خواتین کی ضرورت کی ہر ایک چیز دستیاب ہیں۔ ایسے میں اس اقدام سے نہ صرف مارکیٹ خوبصورت بننے جارہا ہے بلکہ امید ہے کہ یہاں آنے والے وقت میں سیاح بھی گونی کھن مارکیٹ کا رخ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

منظور احمد نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی مرکزی سڑک تنگ ہونے کے باوجود جس طرح کے دکانداروں کو بنا کسی نقصان کے ڈرنیج اور دیگر قسم کے تعمیراتی کام انجام دئیے جارہے ہیں، وہ قابل ستائش ہے جس کے لیے ہم اسمارٹ سٹی کے سی او اور یہاں کام کرنے والے انجنئیرز اور ٹھیکداروں کے بھی بے حد مشکور ہیں۔

تاہم انہوں نے اسمارٹ سٹی کے سی او سے اپیل کی کہ مارکیٹ کی تزین و آرائش کے ساتھ ساتھ فائر ایسٹینگوشر سسٹم بھی بازار میں لگانے کی وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ خدانخواستہ آگ جیسی واردات کو ابتدائی طور پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Last Updated : Dec 16, 2023, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.