سرینگر کے نائیدیار، رعناواری سے تعلق رکھنے والے 16سالہ سفران احمد ولد غلام محمد کاٹھجو اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب وہ سی آر پی ایف گاڑی کی زد میں آ گئے۔
سفران کے رشتہ دار نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا جہاں ’’اسکی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔‘‘
سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے سپرانٹنڈنٹ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی نوجوان کا علاج کیا جا رہا ہے۔