ضلع سرینگر Fire Incidents In Srinagar میں رواں برس کے دوران 291ڈھانچے آتشزدگی کے واقعات میں خاکستر ہوئیں ہیں ۔جن میں 50 دکانیں،16شاپنگ مال،18 گاڑیاں اور 25 ٹراسنفارفر شامل ہیں۔ اس دوران 5 قیمتی خانیں بھی تلف ہوئی ہیں۔ جبکہ دیگر 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اعداد شمار کے مطابق آتشزدگی کی ہولناک وارداتوں می58 کروڑ کی املاک زد میں آئی ۔جس میں 24 کروڑ کی املاک کو نقصان پہنچا ہے اور دیگر کروڑوں کی املاک کو بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : Overnight Fire Incidents in Kashmir: کشمیر میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں بی ایس ایف کی بلڈنگ سمیت پانچ ڈھانچے تباہ
فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے مطابق رواں برس شہر سرینگر میں ہی آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ۔امسال کے اکتوبر مہینے تک محکمہ کو 339 فون کالز موصول ہوئیں جن میں 336 فون کالز آگ لگنے سے متعلق تھیں ۔ 4کالز ریسکو کے لئے تھیں جبکہ ان میں 9کالز فالز بھی تھیں۔
کشمیر میں موسم سرما کی شدید سردی سے بچنے کے لیے لوگ گرمی دینے والے آلات کا استعمال کرتے ہیں جس دوران کوتاہی سے حادثاتی وارداتیں Srinagar witnesses highest number of fire incidents بھی رونما ہوتی ہیں ایسے میں بھی عوام الناس کو مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔