جموں کشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں رواں برس مئی میں جی 20 کے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کے لئے انتظامیہ ہر طرح کی تیاریوں میں مشغول ہے۔ان باتوں کا اظہار کشمیر کے صوبائی کمشنر پنڈورانگ کوڈبراو پولے نے میڈیا کے ساتھ کیا۔پولے نے کہا کہ مئی میں جی ٹوینٹی کے ایک اجلاس میزبانی کرے گا ،تاہم ابھی دن اور تاریخ مقرر نہیں کیا گیا ہے۔Srinagar likely to host G20 event in May 2023
پولے نے کہا کہ اس ضمن میں انتظامیہ شہر سرینگر کی تجدید نو میں مصروف ہے، جس میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت اور دیگر ضروری انتظامات کرنے شامل ہیں۔ پولے کا کہنا ہے چونکہ یہ بین الاقوامی سطح کا اجلاس ہے اس کو وادی میں منعقد کرنے سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور کشمیر کی صورتحال کے متعلق غلط فہمیاں دور ہونگی۔
غور طلب ہے کہ سرینگر انتظامیہ شہر کو گزشتہ ایک برس سے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سڑکیں، ڈرینیج، پارکنگ تعمیر کر رہا ہے ،جس سے شہر میں لالچ وک کی سڑکیں اور نئی ڈرنیج بنانے کے لئے کھدائی کی گئی ہے جس سے آمد رفت میں مشکلات پیدا ہوئے ہیں۔پولے نے کہا ان حالات سے انتظامیہ واقف ہے ۔البتہ چلہ کلان ختم ہوتے ہی ان کاموں کو مکمل کرنے میں سرعت لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھال کر ان دوران ہونے والے اجلاس و میٹنگز کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جی 20 بین الاقوامی ممالک کے متعلقین ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنج جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر گفت و شنید کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:First G20 Sherpa Meeting in Udaipur جی ٹوینٹی میٹنگ میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے بھارت کی روایتی موسیقی