سری نگری کے نوہٹہ علاقے میں قائم مغل مسجد کے باہر نامعلوم شخص کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی ہے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دے دی ہے جس کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس شخص کی عمر تقریبا 60 سال کی بتائی جارہی ہے لیکن ابھی ان کی شناخت ہونا باقی ہے۔
پولیس نے اس معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔