ETV Bharat / state

Srinagar Smart City سمارٹ سٹی کے ابتدائی کام 15 اپریل تک مکمل ہوں گے، صوبائی کمشنر کشمیر

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 12:23 PM IST

سرینگر میں منعقد ہونے جا رہے جی 20اجلاس کی تیاریوں کے لیے سڑکوں کی مرمت، پانی کی نکاسی کے نظام کو مستحکم بنائے جانے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے پارکس کو بھی دیدہ زیب اور دیواروں کی پینٹنگ کے ہدایات بھی جاری کیے ہیں۔

a
a

سرینگر: صوبائی کشمیر، وجے کمار بدھوری، کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کاموں کے ابتدائی مراحل 15 اپریل تک مکمل کیا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے جو بھی کام جی 20 اجلاس کے مد نظر ہو رہے ہیں ان کو 15 اپریل تک مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ صوبائی کمشنر نے سمارٹ سٹی کے تحت دردست لئے گئے کاموں کو دو شفٹوں میں انجام دیا جا رہا ہے۔ دن اور رات کے اوقات میں کاموں کی تکمیل عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ بدھوری نے کہا کہ لوگوں کو 15 اپریل تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا، تاہم بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

ادھر، رواں برس مئی کے دوسرے ہفتے میں سرینگر میں جی 20 کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے ایسے میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سرینگر جی 20 اجلاس کے لیے انتظامیہ سڑکوں کی مرمت اور پانی کی نکاسی کے نظام کی مرمت وغیرہ کے پیشگی انتظامات کر رہی ہے۔ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے اور پارکوں کو دیدہ زیب بنانے کے علاوہ دیواروں کی پینٹنگ کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس تقریب کی میزبانی ’’فخریہ لمحہ‘‘ ہوگا کیونکہ یہ مرکزی کے زیر انتظام علاقے میں منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔ سرینگر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی، ایسے میں سرینگر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی خاطر انتظامات کے لیے مختلف محکمہ جات اپنی اپنی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Srinagar Smart City شہر کی سڑکوں کو کشادہ کرنے کے بجائے تنگ کیا جارہا ہے، نیشنل کانفرنس

واضح رہے کہ جی 20 کے حوالے سے کانفرنسز سرینگر سمیت ہندوستان کے 56 شہروں میں منعقد ہونے جا رہی ہیں اور اس دوران سیاحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ حال ہی میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے بھی کہا کہ اے ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 3600 سے زیادہ یادگاریں ہیں اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.