ETV Bharat / state

Srinagar Shargah Flight: یکم جون سے سرینگر شارجہ فلائٹ دوبارہ شروع

author img

By

Published : May 23, 2022, 4:58 PM IST

مرکزی وزارت شہری ہوا بازی نے سرینگر سے شارجہ کے درمیان ہفتے میں پانچ پروازوں کو آپریٹ کرنے کو منظوری دی ہے۔ یہ پرواز رواں برس کے ماہ جنوری کے آخر میں شروع ہوئی تھی۔ بعد ازاں یہ سسلسلہ اس وقت معطل ہو گیا تھا جب پاکستان نے ان پروازوں کو اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ Srinagar-Sharjah Flight Resumption

Srinagar-Sharjah flight resumption from June 1
یکم جون سے سرینگر شارجہ فلائٹ دوبارہ شروع

سرینگر: کم مسافر اور آپریشنل مسائل کے پیش نظر گذشتہ چند مہینوں سے اڑان نہ بھر پانے کے بعد سرینگر- شارجہ براہ راست پرواز یکم جون سے دوبارہ سے شروع ہو رہی ہے۔ براہ راست پرواز گذشتہ برس 23 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے جھنڈی دکھا کر شروع کی گئی تھی تاہم پھر کئی رکاوٹیں آگئیں۔ پہلے پاکستان کی جانب سے فضائی حدود سے فراہم کرنے سی انکار اور اس کے بعد رواں سال جنوری میں مسافروں کی تعداد میں شدید کمی نے اس پرواز کی اڑان کے لیے مشکلات کھڑی کیں۔ Srinagar-Sharjah Flight Resumption

سرینگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ کے مطابق "یکم جون سے یہ برارست پرواز پھر سے بحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز شام 9 بجے پرواز سرینگر سے شارجہ اڑان بھرے گی۔ وہیں جمعرات اور اتوار کو صبح 8:15 کو شارجہ سے سرینگر پرواز آئے گی۔" سنگھ نے اُمید ظاہر کی کہ اس بار پرواز بغیر کسی خلل کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ Srinagar Sharjah Flight Suspended

وہیں گو فرسٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ "اس روٹ کا دوبارہ آغاز جموں و کشمیر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بہترین قدم ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سرینگر چھٹیوں کے مشہور مقامات ہیں اور گو فرسٹ پروازیں آسان سفری اختیارات کا آغاز کریں گی۔ یہ خدمات سرینگر اور شارجہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط میں بھی مدد کریں گی۔"

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ سال کے ماہ اکتوبر میں سرینگر اور شارجہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 23 اکتوبر کو شارجہ فلائٹ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.