ETV Bharat / state

رمضان المبارک میں بیکری اشیا کی فروخت میں حد درجہ اضافہ

دنیا میں جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں، وہاں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مخصوص علاقائی پکوانوں کو تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

رمضان المبارک میں بیکری اشیا کی فروخت میں حد درجہ اضافہ
رمضان المبارک میں بیکری اشیا کی فروخت میں حد درجہ اضافہ
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 8:51 PM IST

جموں و کشمیر میں بھی رمضان کے دوران کچھ ایسے پکوان تیار کیے جاتے ہیں جن کے بغیر سحری و افطاری ادھوری لگتی ہے۔ سرینگر کے فتح کدل علاقہ میں واقع عالیشان بیکری گزشتہ 60 برسوں سے مختلف قسم کی روٹیاں تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔ عالیشان بیکری کے مالک مشتاق احمد ملک کا کہنا ہے کہ 'وہ بنیادی طور پر ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے رہنے والے ہیں اور 6 دہائیوں سے شہر میں مختلف قسم کی روٹیاں بناتے ہیں۔'

رمضان المبارک میں بیکری اشیا کی فروخت میں حد درجہ اضافہ

ان کا کہنا ہے کہ 'نانبائی ہمارا خاندانی پیشہ ہے۔ ماہ رمضان کے دوران ہم مختلف قسم کی روٹیاں بناتے ہیں، جو وادی میں کہیں اور دستیاب نہیں۔ تیل وور گردہ شیرمال کرپا، کلچہ اور دیگر اقسام کی روٹیاں تیار کرتے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'ہمارے زیادہ تر خریدار گرچہ شہر خاص سے ہیں۔ تاہم کافی دور دور سے لوگ ہماری دکان پر روٹی لینے آتے ہیں۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پہلے ہم یہ روٹیاں صرف ماہ رمضان میں ہی تیار کرتے تھے۔ تاہم گزشتہ دو برس سے بڑھتی مانگ کے پیش نظر عام دنوں میں بھی تیار کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا تندور روایتی نہیں ہے صبح ایک بار اس میں لکڑی ڈالی جاتی ہے اور پھر شام تک ایک مخصوص درجہ حرارت پر اس میں آگ جلتی رہتی ہے، عام دنوں میں ہم صبح سات بجے سے اپنا کام شروع کرتے ہیں لیکن ماہ رمضان کے دوران صبح تین بجے سے شام آٹھ بجے تک ہم کام کرتے ہیں۔'

شام پانچ بجے سے دکان پر خریداروں کی بھیڑ کے پیش نظر ان کا کہنا ہے کہ 'ہم عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف تمام رہنما خطوط پر عمل کر رہے ہیں، کسی کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔ روٹیاں بھی لفافوں میں بند کر کے خریداروں کو فراہم کی جاتی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.