ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہیں اور اس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کی معاشی زندگی پہ کافی منفی اثرات پڑ رہے ہیں وہیں یتیموں بیواؤں اور دیگر ضرورت مند طبقات کی زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔
اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک غیر سرکاری تنظیم "آرفھنز اِن نیڈ" نے یتیم لڑکیوں اور بیوہ خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔
یہ ادارہ کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی اُن یتیم لڑکیوں اور بیوہ خواتین کا انتخاب کرکے انہیں مختلف طریقوں سے امداد کرتا ہے جو انتہائی بے بسی اور محتاجی کی زندگی گزار رہی ہیں ۔
انہیں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی ماہانہ طور پر فراہم کررہا ہے۔ نہ صرف انہیں با اختیار بنانےبلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے انہیں ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں مذکورہ ادارے نے سرینگر میں خواتین میں آج سلائی کی مشینیں تقسیم کی گئی اس سے قبل انہیں کپڑے سینے کی ٹریننگ بھی دی گئی تھی تاکہ وہ اس ہنر سے اپنی زندگی میں اپنے لئے خود روزگار کے وسیلے پیداکرسکیں۔
"آرفھنز اِن نیڈ" کی جانب یہ تقریب سرینگر دفتر پر منعقد ہوئی جس کے تحت مختلف ایسی خواتین کا انتخاب کرکے انہیں سلائی مشینیں فراہم کی گئ ۔