ETV Bharat / state

Srinagar Murder Case Solved پائین شہر میں نوجوان کا قتل، میاں بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار - سرینگر میں نوجوان کا قتل معمہ حل

پولیس نے 15 مارچ کو سرینگر کے ٹنگن نوگام علاقے میں ایک نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔لاش کی شناخت سہیل رحمان بیگ ولد عبدالرحمن بیگ ساکن قرفلی محلہ سرینگر کے بطور ہوئی تھی۔

srinagar-murder-solved-three-accused-arrested-police
پائین شہر کے نوجوان کے قتل کا معمہ حل، میاں بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 5:32 PM IST

Updated : Apr 5, 2023, 9:07 PM IST

سرینگر: سرینگر پولیس نے 15مارچ 2023 کو نوجوان کے قتل کا معمہ حل کرکے میاں بیوی سمیت تین ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس نے ملزمان کی شناخت ساہل مقبول نجار اور اس کی اہلیہ مہک ساہل اور وسیم احمد شیخ ساکنان نارکرہ بڈگام کے بطور کی ہے۔

پائین شہر کے نوجوان کے قتل کا معمہ حل، میاں بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار
پائین شہر کے نوجوان کے قتل کا معمہ حل، میاں بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 15مارچ 2023کو سرینگر کے ٹنگن نوگام علاقے میں ایک نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی جس کی بعد میں شناخت سہیل رحمان بیگ ولد عبدالرحمن بیگ ساکن قرفلی محلہ سری نگر کے بطور ہوئی انہوں نے کہا کہ پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کی اور اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 48زیر دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت نوگام پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

موصوف ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نوگام کی سربراہی میں پولیس نے تحقیقات شروع کی جس دوران ثبوت و شواہد کو اکھٹا کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ محمد وسیم شیخ کو پالپورہ سونہ وار میں کرایہ کی رہائش گاہ سے ٹنگن نوگام تک سومو گاڑی میں لاش کو ٹھکانے لگانے میں دیگر دو ملزمان کی مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ان کے مطابق لاش کو ٹھکانے لگانے کی خاطر جس سومو گاڑی کا استعمال کیا گیا اس کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے کلیدی ملزمان کی شناخت ساہل مقبول نجار اور اس کی اہلیہ مہک ساہل ساکن نارکرہ بڈگام کے بطور کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملزمان منشیات فروشی کے دھندے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Missing Kupwara Youth کنن پوشپورہ کے لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد

(یو این آ ئی)

Last Updated : Apr 5, 2023, 9:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.