ETV Bharat / state

میر واعظ کی ممکنہ رہائی، محبوبہ مفتی نے خیر مقدم کیا - خصوصی آئینی حیثیت

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کی ممکنہ رہائی کا خیر مقدم کیا۔

میرواعظ کی ممکنہ رہائی، محبوبہ مفتی نے کیا خیر مقدم

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 12:04 PM IST

Updated : Mar 3, 2021, 12:21 PM IST

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’میر واعظ کی رہائی کے حوالے سے خبر سن کر اچھا لگا۔ مجھے امید ہے کہ جموں کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں کی جیلوں میں قید سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ صحیح وقت ہے جب تمام مقید افراد واپس اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا ملیں۔‘‘

مزید پڑھیں: میر واعظ محمد عمر فاروق کی طویل نظر بندی ہٹائے جانے کا

واضح رہے کہ میرواعظ عمر فاروق گزشتہ 20 مہینوں سے اپنے ہی گھر میں نظر بند ہیں۔ انہیں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی نظر بند کر دیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ سے قبل مین اسٹریم سیاسی رہنماؤں، علیٰحدگی پسند لیڈران کے علاوہ سینکڑوں سیاسی و سماجی کارکنان کو بھی قید یا نظر بند کر دیا گیا تھا۔ گرچہ بیشتر سیاسی لیڈران کو رہا کر دیا گیا ہے، تاہم میر واعظ عمر فاروق 4 اگست 2019 سے بدستور نظر بند ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2021, 12:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.