ETV Bharat / state

LG Meets Injured Yatris: ایل جی نے زخمی یاتریوں کی عیادت کی

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 4:01 PM IST

’’امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے کے سبب زخمی ہوئے کُل 7 مریضوں سمیت 15 یاتری سکمز میں زیر علاج ہیں LG Meets Injured Yatris اور ان تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔‘‘

LG Meets Injured Yatris: ایل جی نے زخمی یاتریوں کی عیادت کی
LG Meets Injured Yatris: ایل جی نے زخمی یاتریوں کی عیادت کی

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ جاکر ان زخمی یاتریوں کی عیادت کی جو گزشتہ کل امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ LG Meets Injured Yatris at SKIMS Soura زخمی یاتریوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سکمز صورہ منتقل کیا گیا تھا۔ ایل جی نے زخمی یاتریوں سے بات چیت کی اور ہسپتال میں دی جا رہی طبی سہولیات کے بارے میں ان سے جانکاری حاصل کی۔ ایل جی نے زخمی یاتریوں کو انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کی ممکن سہولیت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔

بعد ازاں منوج سنہا کو ڈائریکٹر سکمز نے ہسپتال میں یاتریوں کی طبی خدمات اور دیگر دستیاب سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ LG Visits Soura Hospital Meets Injured Amarnath Yatris تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکمز نے انہیں بتایا کہ مجموعی طور پر 52 یاتریوں کو سکمز میں داخل کیا گیا تھا جن میں سے 35 کو چھٹی دے دی گئی۔ 17 مریضوں میں سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی جب کہ ایک کو سکمز میڈیکل کالج بمنہ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے کے سبب زخمی ہوئے کُل 7 مریضوں سمیت 15 یاتری سکمز میں زیر علاج ہیں اور ان تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔‘‘

واضح رہے کہ جمعہ کی سہ پہر امرناتھ گپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے نتیجے میں کئی یاتری ہلاک ہوئے ہیں Amarnath Tragedy اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی یاتری ابھی بھی لاپتہ ہیں ایسے میں وہاں جنگی بنیادوں پر بچاؤ کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

Farooq Abdullah on Amarnath Tragedy: امرناتھ سانحہ کیوں پیش آیا، تحقیقات کی جانی چاہئے: فاروق عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.