ETV Bharat / state

کرکٹ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی سعی - سرینگر کرکٹ ٹورنامنٹ

مقامی نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ انعقاد کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پہل نوجوانوں کے لیے مثبت اقدام ہے اور ان کو کھیل کود میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہورہا ہے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی سعی

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 8:09 PM IST

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن سے لوگ گھروں میں محدود رہنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوئے ہیں اور اب لوگ سامنے آکر نوجوانوں کو کھیل کود میں حصہ لینے کے موقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ ذہنی تناؤ کم ہو سکے۔

وہیں منشیات کی لت سے نوجوان کو دور رکھنے کے لئے کرکٹ اور دیگر کھیل کود کے مواقع دستیاب کئے جارہے ہیں۔

سرینگر کے زینہ کوٹ علاقے میں چند مقامی اشخاص نے سرینگر کے نوجوانوں کے لئے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے جس میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی سعی

اس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوا اور پہلے میچ میں شائقین نے کافی دلچسپی دکھائی۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوجوانوں اور مقامی لوگوں کو کووڈ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے سبب اس کا انعقاد کیا۔

مقامی نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ انعقاد کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پہل نوجوانوں کے لئے مثبت اقدام ہے اور انکو کھیل کود میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہورہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے غرض سے بھی اس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو دھمکی دینے والے ایک گروپ کے 5 افراد گرفتار

واضح رہے جموں و کشمیر میں پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد خطہ میں کم و بیش عوام گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.