ETV Bharat / state

Srinagar Jammu National Highway سرینگر جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر سات اپریل کو بند رہے گی - سری نگر جموں ہائی وے بند

ایس ایس پی ٹریفک پولیس رامبن کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر سات اپریل کو بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی گاڑیوں کو چھوڑ کر کسی بھی چھوٹی یا بڑی گاڑیوں کو ناشری ٹنل سے نویوگا ٹنل کے درمیان چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ Construction Work on Srinagar Jammu Highway

سرینگر جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر سات اپریل کو بند رہے گی

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 1:55 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر 7 اپریل یعنی جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس رام بن موہتہ شرما کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی شاہراہ 7 اپریل کی صبح 6 بجے سے 8 اپریل کی صبح 6 بجے تک ضروری مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ 'جموں وکشمیر یونین ٹریٹری حکومت سے 31 مارچ 2023 کو موصولہ ہدایات کی بنیاد پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے قومی شاہراہ ضروری مرمتی کام کے پیش نظر 7 اپریل کو ناشری ٹنل سے نو یوگا ٹنل کے درمیان ٹریفک کے لئے بند رہے گی'۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 7 اپریل کی صبح سے 8 اپریل کی صبح تک میڈیکل ایمرجنسی گاڑیوں کو چھوڑ کر کسی بھی چھوٹی یا بڑی کو گاڑی کو ناشری ٹنل سے نویوگا ٹنل کے درمیان چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ سری نگر کرگل شاہراہ پر زوجیلا کے دو مقامات پر برفانی تودے گر آنے کے بعد سونہ مرگ میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز زوجیلا میں پانیما تھا اور کائی پتھری علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔کرگل پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سری نگر کرگل قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ زوجیلا میں دو مقامات پر برفانی تودے گر آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر بیکن کے اہلکار برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Leh-Manali Highway Opens: لیہہ-منالی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.