ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Highway Closed سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

ضلع رامبن میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔ وہیں تاریخی مغل روڈ گذشتہ تین مہینوں سے مسلسل بند ہے۔ traffic closed on Srinagar Jammu Highway

سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 1:00 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے کو صاف کرنے تک قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں مہر- کیفٹریا پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے کو صاف کرنے تک قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔ دریں اثنا وادی کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ تین مہینوں سے مسلسل بند ہے۔

مغل روڈ کو قابل آمد ورفت بنانے کے لئے کام بڑے پیمانے پر جاری ہے اور متعلقہ حکام کے مطابق اس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی وادی میں جہاں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوتی ہے وہیں بازاروں میں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔ واضح رہے کہ 20 مارچ کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar-Jammu National Highway سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.