ETV Bharat / state

سرینگر ۔ جموں شاہراہ آج بھی بند - کشمیر میں برفباری

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 11 جنوری کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی۔

سرینگر جموں شاہراہ آج بند رہے گی
سرینگر جموں شاہراہ آج بند رہے گی
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:04 AM IST

Updated : Jan 11, 2021, 3:29 PM IST

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شام کیلا موڑ رام بن کے نزدیک بہت بڑا حصہ ڈھہ جانے کی وجہ سے 270 کلومیٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر نقل و حرکت دوبارہ بند کر دی گئی ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ آج بند رہے گی

حکام نے بتایا کہ وادی کی طرف جانے والی مال بردار گاڑیاں چل رہی تھیں، تاہم شام ساڑھے 6 بجے کے قریب کیلا موڑ پل کے پار کی دیوار ڈھہ گئی اور سڑک کا بہت بڑا حصہ نیچے آگیا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ کی مرمت کے پیش 11 جنوری کے روز بند رہے گی اور شاہراہ پر کسی بھی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی بڑی تعداد کیلا موڑ سے ڈگڈول تک در ماندہ ہوگئی ہیں اور قریب 4 کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہے۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا سے جوڑنے والی واحد شاہراہ ہے۔ 3جنوری کو مسلسل 4 روز ہوئی بھاری برفباری کے پیش نظر یہ قومی شاہراہ 6 روز تک بند رہی، تاہم ہفتے کے روز( 9 جنوری) ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تھی۔ شاہراہ کی بحالی کے بعد ادھمپور سے درماندہ ٹریفک کو وادی کشمیر کی طرف چھوڑ دیا گیا تھا جن میں تقریباً 5 ہزار مال بردار گاڑیاں اور 4 سو سے زائد تیل ٹینکر شامل تھے۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.