ETV Bharat / state

موسم سرما کے پیش نظر ہسپتالوں میں تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات - کشمیر موسم سرما اسپتال انتظامانت

محکمہ صحت و طبی تعلیم نے ضلع و سب ضلع استپالوں میں موسم سرما سے قبل ہی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ Winter Preparedness in Kashmir Hospitals

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 12:00 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): محکمہ صحت و طبی تعلیم نے وادی کشمیر کے تمام ضلع اور ٹیرشری کیئر ہسپتالوں میں موسم سرما کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے وہیں تمام لازمی تیاریاں بھی مکمل کرنے کی حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں ادویات کا ذخیرہ، گرمی کے انتظامات، ایمبولنس گاڑیوں کی دستیابی اور طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی اور بلا خلل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ایسے میں جی ایم سی سرینگر کے زیر نگران کام کرنے والے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سردیوں کے لیے ادویات کی دستیابی، گرمی اور دیگر ضروری انتظامات کو جلد از جلد مکمل کریں۔ حکم نامے میں ضلع اور سب ضلع استپالوں میں کنڑول قائم کرنے اور طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی کو بھی یقینی بنانے کو کہا گہا ہے تاکہ موسم سرما کے دوران دور افتادہ علاقوں سے مریضوں کو ٹیریشری کیئر ہسپتالوں میں منتقل نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Mental Health issues in Kashmir کشمیر میں نفسیاتی بیماریوں میں اضافے لیکن ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی کمی

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بھی اپنے حکم نامے میں وادی کے سبھی اضلاع میں کام کرنے والے چیف میڈیکل افسران، میڈیکل سپر انٹنڈنٹس اور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ سرما کے پیش نظر گرمی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی تعیناتی، کنٹرول روم کا قیام اور دیگر طبی خدمات کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.