ETV Bharat / state

سرینگر: 15 سو سے زائد رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کی مالی امداد

سرینگر میں لیبر ڈپارٹمنٹ نے 1500سے زائد رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو مالی معاونت فراہم کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 4:51 PM IST

سرینگر: 15سو سے زائد رجسٹرڈ تعمیراتی کامگروں کی مالی امداد

لیبر ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹرڈ تعمیراتی کامگروں کی مالی امداد کے لئے اپنی کوشیش تیز کر دی ہیں جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر ضلع میں 1500سے زائد رجسٹرڈ تعمیراتی مزدورں کو رواں مشکل ترین وقت میں مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم واگزار کی ہے۔

اس ضمن میں جموں وکشمیر بلڈنگ و دیگر تعمیراتی ورکس ویلفئیر ایکٹ کے تحت ضلع سرینگر کے 1514ورکروں کے حق میں ایک کروڑ 6 لاکھ 99ہزار 6سو روپے کی رقم واگزار کی گئی ہے۔

اس موقع پر لیبر کمشنر برائے کشمیر عبد الرشید وار نے کہا کہ اس فلاحی امداد کا واحد مقصد ان کامگروں کے بچوں کو کووڈ کی موجودہ سنگین صورتحال کے دوران تعلیم کی فراہمی کے لئے مدد کرنا ہے۔

کمشنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ’’جوش و جزبے اور لگن سے کام کریں تاکہ نچلی سطح کے ورکروں تک فوائد پہنچانے کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

انہوں نے فوائد کو حاصل کرنے کے لئے تمام اہل تعمیراتی کامگروں کو بورڈ میں رجسٹریشن کرانے پر زود دیا۔ وہیں انہوں نے افسران سے بھی کہا کہ وہ باقاعدہ بنیاد پر بیداری کیمپوں کا انعقاد عمل میں لاکر مختلف فلاحی اسکیموں سے متعلق لوگوں کو جانکاری فراہم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.