ETV Bharat / state

Factory Sealed in Srinagar: سرینگر میں غیر قانونی طور پر شراب بنانے پر فیکٹری سر بمہر - khanmoh srinagar factory sealed

جموں و کشمیر پولیس نے سول حکام کے ساتھ مل کر ہفتے کے روز سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں غیر قانونی طور پر شراب تیار کرنے کے الزام میں ایک فیکٹری کو سیل کر دیا۔Factory Sealed in Srinagar

srinagar-factory-sealed-for-illegal-liquor-manufacturing
سرینگر میں مبینہ غیر قانونی طور شراب تیار کرنے میں ملوث فیکٹری سر بمہر
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 3:44 PM IST

سرینگر: اطلاع کے مطابق پولیس اور سول انتظامیہ نے کھنموہ سرینگر کے انڑسٹریل فیز دوم میں زینب نام سے چلائی جارہی فیکٹری کو سربمہر کر دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر بٸیر تیار کر رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایک مصدق اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او پانتھ چوک اور ایس ایچ او پانتھ چوک کی نگرانی میں محکمہ ایکسائز، محکمہ ریونیو اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے مذکورہ فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں سے غیر قانونی طور بنائی جا رہی بٸیر کو ضبط کر لیا۔

پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران فیکٹری سے بڑی مقدار میں بیئر کی بوتلیں برآمد ہوئیں اور جنہیں متعلقہ اہلکاروں نے موقع پر ہی قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے مینوفیکچرنگ کے عمل میں استعمال ہونے والی مشین بھی ضبط کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پانتھ چوک تھانے میں ایف آئی آر نمبر 64/2022 انڈر سکیشن 420,465,468 اور ایکسائز ایکٹ 50 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ Factory Sealed in Srinagar

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.