ETV Bharat / state

DGP on Infiltration in JK امسال دراندازی کی بیشتر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا، دلباغ سنگھ - سرینگر کشمیر میں ترنگا ریلی

دلباغ سنگھ نے آج سرینگر میں ترنگا ریلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال جموں و کشمیر میں زیادہ تر انکاؤنٹر سرحدی علاقوں میں ہوئے جن میں بڑی تعداد میں داراندزوں کو ہلاک کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 12:07 PM IST

دراندازی پر دلباغ سنگھ کا بیان

سرینگر: جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا کہ یونین ٹریٹری کی سرحد پر اس سال دراندازی کی بیشتر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے پونچھ اور راجوری اضلاع میں ایل او سی پر دراندازی کی کوششیں کی گئیں جن میں سے بیشتر ناکام بنا دی گئیں اور کئی درانداز ہلاک کیے گئے۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ امسال جموں کشمیر میں زیادہ تر انکاؤنٹر سرحدی علاقوں میں ہوئے جن میں بڑی تعداد میں داراندزوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ایل او سی پر دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ دلباغ سنگھ نے آج سرینگر میں ترنگا ریلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔ آج جموں کشمیر انتظامیہ نے "آزادی کا امرت مہوتسو" کے سلسلے میں سرینگر کے ڈل جھیل کے کنارے بلواڈ روڈ پر ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: Search Operation In Poonch یوم آزادی کے قبل سرحدی ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

Farooq Abdullah on Indo Pak Talks: دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، فاروق عبد اللہ
اس ریلی میں انتظامیہ کے افسران، پولیس، بی جے پی کارکنان، اور اسکولی بچے، اساتذہ اور تمام محکموں کے ملازمین و افسران نے حصہ لیا۔ یہ ریلی کشمیر کنونشن سنٹر سے بوٹینیکل گارڈن تک نکالی گئی۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد کچھ زیادہ نہیں ہے اور نوجوانوں کا عسکریت پسندی کی طرف رجحان کم ہونے لگا ہے جس میں سیکورٹی فورسز اور والدین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن ماحول کے بیچ پاکستان سوشل میڈیا کے ذریعے یہاں نوجوانوں کو عسکریت پسندی اور پتھر بازی کی طرف ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وادی کے عوام بالخصوص نوجوان ان کوششیں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.