ETV Bharat / state

Matamaloo Demolition Drive بٹہ مالو بس اسٹینڈ میں کئی عارضی دکانیں منہدم

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 7:19 PM IST

سرینگر ڈیلوپمنٹ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے پیر کو بٹہ مالو بس اسٹینڈ پر اچانک نمودار ہوکر وہاں پر کئی عارضی دکانوں کو منہدم کیا۔

بٹہ مالو بس اسٹینڈ میں کئی عارضی دکانیں منہدم

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے معروف بٹہ مالو بس اسٹینڈ پر کئی عارضی دکانوں کو منہدم کیا گیا۔ دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ بغیر نوٹس کے ہی ان کی دکانوں کو مسمار کیا گیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ بعض افراد نے غیر قانونی طور پر بٹہ مالو بس اسٹینڈ میں شیڈ نما دکانیں تعمیر کی تھیں جنہیں سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) نے منہدم کیا۔

متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ وہ ایس ڈی اے کو باضابط طورپر کرایہ ادا کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود ’’دکانوں کو غیر قانونی طریقے پر منہدم کرکے درجنوں افراد کے پیٹ پر لات ماری گئی۔‘‘ دکانداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بغیر نوٹس کے ہی ایس ڈی اے نے غریبوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا جو ناقابل برداشت ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط کے تحت دکانداروں کو پہلے نوٹس دی جانی چاہیے تھی تاکہ وہ اپنا سامان وہاں سے نکال سکیں تاہم حکام نے اس کے برعکس کیا جس وجہ سے دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: LCMA Demolition Drive انہدامی کارروائی میں کئی تعمیری ڈھانچے مسمار

دکانداروں نے بتایا کہ ’’سرکاریں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہیں لیکن جموں وکشمیر میں لوگوں کی روزی روٹی چھینی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رویندر رینا نے بھی انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کرکے دکانداروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کی اپیل کی تھی تاہم متعلقہ محکمہ کے افسران نے بغیر اطلاع دیے ہی دکانوں کو مسمار کیا۔‘‘ دریں اثنا، حکام نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کے تحت ہی کئی ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق دکانداروں کو اس بارے میں قبل از وقت ہی جانکاری فراہم کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.