ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیرمین، کپوارہ پیپلز کانفرنس میں شامل - پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون

ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی چیئرمین نے درجنوں سیاسی کارکنان کے ساتھ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

ڈی ڈی سی چیرمین، کپوارہ پیپلز کانفرنس میں شامل

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:44 PM IST

سرینگر میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی چیرمین بشیر احمد راتھر نے کئی سیاسی کارکنان کے ساتھ پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

ڈی ڈی سی چیرمین، کپوارہ پیپلز کانفرنس میں شامل

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے راتھر سمیت دیگر سیاسی کارکنان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ انکی پارٹی کے دروازے سبھی افراد کے لیے کھلے ہیں۔

انہوں نے راتھر کو کامیاب سیاسی و سماجی کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’راتھر نے بنیادی سطح سے اپنے سیاسی کیرئیر کی شروعات کی، انہیں سیاست ہماری طرح وراثت میں نہیں ملی بلکہ انہوں نے کافی محنت و مشقت اور عوامی خدمات انجام دیکر اپنے علاقے میں اونچا مقام حاصل کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف کشمیر میں غیر معمولی غم و غصہ: سجاد غنی لون

سجاد لون نے دعویٰ کیا کہ مختلف سیاسی رہنما اور کرکنان پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور وہ عنقریب ہی ایک بڑی سیاسی جماعت طور پر سامنے آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.