جمعرات کی صبح شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سکمز) صورہ کے احاطے کے ایک مین ہول سے نوزائد بچے کی لاش بر آمد کی گئی۔
نوزائد بچے کی لاش اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے سامنے ایک مین ہول میں پڑی تھی۔
ہسپتال انتظامیہ نے نوزائد بچے کی لاش برآمد ہونے کے فوراً بعد نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نوزائد بچے کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔