ETV Bharat / state

National Youth Brilliance award 2023 سرینگر کی این جی او کو نیشنل یوتھ بریلائنس ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 3:17 PM IST

Updated : Aug 23, 2023, 3:35 PM IST

سرینگر میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم اینجلس کلچرل اکیڈمی کو بھارت کی راجدھانی دہلی مین نیشنل یوتھ بریلائنس ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ Srinagar based NGO wins National Youth Brilliance award 2023

سرینگر کی این جی او کو نیشنل یوتھ بریلائنس ایوارڈ سے نوازا گیا

سرینگر (جموں و کشمیر): چند روز قبل سرینگر میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم اینجلس کلچرل اکیڈمی کو بھارت کی راجدھانی دہلی مین نیشنل یوتھ بریلائنس ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ اس تنظیم کے بانی اور صدر طارق احمد شیرا نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اُن کی تنظیم سماجی برائی کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور یہ ایوارڈ اسی لیے دیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے متعدد ایوارڈ ملے ہیں‘۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے دہلی میں رکن پارلیمان منوج تیواری کے ہاتھوں ان کی تنظیم کو ایوارڈ دیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کنیادان فاؤنڈیشن نے پہلی بار نئی دہلی میں کیا اور یہ پہلا قومی ایوارڈ ہے جو ہماری تنظیم کو ملا ہے۔ ہمارے علاوہ تقریباً تیس افراد کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا جنہوں نے اپنے معاشرے اور ملک کے لیے بے لوث خدمات کی ہے"۔ انہوں نے تین روز تقریب میں شرکت کی اور تنظیم سے متعلق تمام دستاویزات جمع کئے گئے، جس کے بعد تنظیم کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Solid Waste Management in Kashmir کشمیر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

اُن کا کہنا تھا کہ "میں پہلے بھی تیواری جی سے فون کے ذریعے رابطے میں تھا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میری اُن سے مختصر بات ہوئی جس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کشمیر میں چند فلمیں شوٹ کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہاں کے مقامی ایکٹرز اور دیگر ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ میں نے اُن سے یہاں کے نوجوانوں کو پیش آرہی مشکلات سے بھی آگاہ کروایا۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ"ہماری تنظیم سنہ 2015 سے یہاں کام کر رہی ہے۔ ہم منشیات اور سماجی برائیوں کے خلاف مہم چلانے کے علاوہ کشمیر کی ثقافت اور تمدن پر بھی کام کر رہے ہیں۔"

Last Updated : Aug 23, 2023, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.