ETV Bharat / state

سرینگر: بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی

ضلع مجسٹریٹ نے سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں واقع ضلع کورٹ کمپلیکس میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

high court
high couhigh courtrt
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 10:11 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کی انتظامیہ نے پیر کے روز جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کشمیر کو انتخابات منعقد نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں بار ایسوسی ایشن سے اُن کے آئین میں کشمیر کو 'متنازع' قرار دینے کی وجہ بھی طلب کی گئی ہے۔

بار ایسوسیشن کے آئین میں کہا گیا ہے " بار ایسوسی ایشن کو قائم کرنے کا مقصد ہے عوام کی مشکلات کا ازالہ اور مسئلہ کشمیر کا حل"۔

ایسوسی ایشن کے نام جاری کیے گئے نوٹس میں سوال کیا گیا ہے "آئین ہند کے مطابق جموں و کشمیر ملک کا اٹوٹ انگ ہے اور متنازع نہیں ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے آئین میں کشمیر کو متنازع قرار دینا نہ صرف آئین ہند کے خلاف ہے بلکہ ایڈوکیٹس ایکٹ 1961 کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ایسوسی ایشن کو اپنا موقف واضح کرنے کی ضرورت ہے۔"

یہ بھی پڑھیے
'بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں'

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے "ضلع مجسٹریٹ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں کام کرنے والے کئی وکلاء کی جانب سے انتخابات اور اس عمل کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس لیے جب تک ایسوسی ایشن اپنا موقف واضح نہیں کرتا تب تک انتخابات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.