ETV Bharat / state

فلسطین کی حمایت میں گرافیتی بنانے والے کشمیری آرٹسٹ مدثر گل رہا - سرینگر کی اہم خبر

جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ روز فلسطین کی حمایت میں گرافیتی بنانے پر گرفتار کئے گئے کشمیری آرٹسٹ مدثر گل کو آج رہا کر دیا ہے۔

فلسطین کی حمایت میں گرافیتی بنانے والے کشمیری آرٹسٹ مدثر گل رہا

author img

By

Published : May 16, 2021, 9:05 PM IST

سرینگر کے رہنے والے نوجوان آرٹسٹ کو گزشتہ روز فلسطین کی حمایت میں ایک گرافیتی بنانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم آج انہیں رہا کر دیا گیا۔

ادھر مدثر گل کے اہل خانہ بشمول ان کی والدہ نے ان کی رہائی پر ان کا والہانہ استقبال کیا۔ سرینگر کے پادشاہی باغ کے رہنے والے مدثر گل ایک 32 سالہ نوجوان آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں ایک گرافیتی بنائی تھی۔

فلسطین کی حمایت میں گرافیتی بنانے والے کشمیری آرٹسٹ مدثر گل رہا
فلسطین کی حمایت میں گرافیتی بنانے والے کشمیری آرٹسٹ مدثر گل رہا

گل کی جانب سے بنائی گئی گرافیتی میں ایک فلسطینی بزرگ خاتون کو دکھایا گیا تھا۔ اس گرافیتی کو بعد میں انتظامیہ نے مٹا دیا تھا۔ انہوں نے فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جارہی کارروائی کے خلاف گرافیتی بنائی تھی جس کے بعد مدثر گل کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اُنہوں نے فلسطین کے حوالے سے ایک گرافیتی بنائی تھی۔ ان کے ساتھ فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے مزید 19 افراد کو احتیاطی طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.