ETV Bharat / state

سرینگر: سکمز صورہ عملے کی منظور شدہ چھٹیاں منسوخ

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 12:40 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر سکمز صورہ نے تمام منظور شدہ چھٹیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ دوسری جانب چھٹی پر گئے تمام طبی اور نیم عملے کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ فوراً اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوجائیں۔

23
سرینگر: سکمز صورہ عملے کی منظور شدہ چھٹیاں منسوخ

ڈائریکٹر سکمز کی طرف سے اس سلسلے میں تمام طبی اور نیم عملے کے لیے باضابطہ طور پر ایک حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ حکمنامے میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھ رہی دوسری لہر کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے بھی اسی طرح کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام اضلاع کے سی ایم اوز اور ڈی ڈی اوز سے کہا گیا کہ وہ مٹرینٹی چھٹی اور میڈیکل ایمرجنسی کو چھوڑ کر طبی اور نیم طبی عملے کی ان تمام چھٹیوں کو منسوخ کردیں جو یا تو منظور کی گئی یا جو منظوری کے لئے زیر غور ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے پھر سے تیزی سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں روزانہ سینکڑوں میں کورونا کے مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس کے مثبت معاملات پر قابو پانے کے لیے ایل جی انتظامیہ نے گزشتہ کل اپنے ایک اہم فیصلے کے تحت تمام اسکولوں کو دو ہفتے تک بند رکھنے کے علاوہ شبانہ کرفیو بھی نافذ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.