ETV Bharat / state

سرینگر: امر سنگھ کلب میں انتخابات مکمل، نتائج کا اعلان پیر کو

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 4:50 PM IST

کلب میں آخری انتخابات سنہ 2015 میں ہوئے تھے۔ تاہم اس کے بعد انتخابات اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہو پائے۔ جس کی وجہ سنہ 2019 میں دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی لاک ڈاؤن ہے۔

نتائج کا اعلان ہوگا
نتائج کا اعلان ہوگا

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع امر سنگھ کلب میں ہفتے کے روز ایکزیکیٹو باڈی تشکیل دینے کی غرض سے انتخابات منعقد کرائے گئے۔ یہ انتخابات اگرچہ اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہو پائے تھے تاہم آج کلب کے ممبران میں کافی جوش دیکھنے کو ملا۔

امر سنگھ کلب میں انتخابات مکمل، پیر کو نتائج کا اعلان ہوگا

سرینگر میں واقع یہ کلب سنہ 1933 میں قائم کیا گیا تھا اور جموں و کشمیر کی بیشتر شخصیات اس کلب کے ممبر رہے ہیں۔ کلب کے آئین کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلی اس کلب کے صدر ہوتے ہیں اور انتخابات کے ذریعہ 11 ایکزیکیٹو ممبران کو منتخب کیا جاتا ہے جبکہ چار ممبران ریاستی انتظامیہ کی جانب سے منتخب کیے جاتے ہیں۔ پھر سب ممبران نائب صدر اور سیکریٹری کا انتخاب کرتے ہیں۔

کلب میں ممبران کے لیے تفریح کے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جن میں ٹینس، اسکواش، اور دیگر کھیل شامل ہیں۔

کلب میں آخری انتخابات سنہ 2015 میں ہوئے تھے۔ تاہم اس کے بعد انتخابات اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہو پائے۔ جس کی وجہ سنہ 2019 میں دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی لاک ڈاؤن ہے۔

جہاں سنہ 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے سرینگر شہر کی بیشتر عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا وہیں امر سنگھ کلب ایک نہیں دو سیلابوں کا مقابلہ کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
‘ریاستی درجہ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے‘

کلب کے ہانریری سیکریٹری ایس ڈی شنگلو کا کہنا ہے کہ 'کلب میں ہر طرح کی تفریح کا سامان موجود ہے اور جموں و کشمیر کا واحد اسکواش کوٹ بھی یہیں موجود ہے۔ اس تاریخی عمارت میں گذشتہ 88 برس سے امر سنگھ کلب قائم ہے اور اس کلب میں تقریباً 600 ممبران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کلب کے انتخابات کے نتائج کا اعلان پیر یعنی کل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.