ETV Bharat / state

Srinagar Airport سرینگر ہوائی اڈہ تیسرا سب سے زیادہ منافع کمانے والا اڈہ بن گیا - jammu kashmir news

جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں واقع سرینگر ہوائی اڈہ تیسرا سب سے زیادہ منافع کمانے والا اڈہ بن گیا۔ اس کے علاوہ بھی سرینگر ہوائی اڈہ کو دیگر اعزاز حاصل ہے۔ Srinagar Airport

سرینگر ہوائی اڈہ تیسرا سب سے زیادہ منافع کمانے والا اڈہ بن گیا

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 1:45 PM IST

سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ملکی سطح پر اپنی نمایاں حیثیت بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسے میں یہ تیسرا سب سے زیادہ منافع کمانے والا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔ ایئر پورٹ اٹھارتی آف انڈیا جس کی نگرانی میں پورے ملک کے 133 ہوائی اڈے کام کررہے ہیں کے لئے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ زیادہ منافع کمانے والا ہوائی اڈہ ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سرینگر ہوائی اڈہ، نیتاجی سباش چندر بوس کولکتہ اور پونے ہوائی اڈے کے بعد ایئر پورٹ اٹھارتی آف انڈیا کے لئے یہ تیسرا سب سے زیادہ منافع کمانے والا ہوائی اڈہ ہے۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے نے 20.16 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ کولکتہ اور پونے کے ہوائی اڈوں نے بالترتیب 145.28 کروڑ او 39.18 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔ اسی طرح جموں اور لہیہ ہوائی اڈوں نے بالترتیب 0.09 کروڑ روپے اور 2.82 کروڑ روپے منافع کے طور کمائے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرینگر ایئر پورٹ پر مفت ای رکشہ سروس متعارف

ہوائی اڈوں کے منافع سے متعلق وزارت نے روشنی ڈالی کہ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ 133 ہوائی اڈے ہیں۔ جن میں جے وی سی اور پی پی پی ہوائی اڈوں کو چھوڑ کر ایئر پورٹ اٹھارتی آف انڈیا کے ذریعے چلائے جانے والے 9 ہوائی اڈے منافع کمانے والے ہوائی اڈے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.