ETV Bharat / state

کسی لیڈر کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا: رجنی پاٹل

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 5:46 PM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جموں و کشمیر انچارج رجنی پاٹل خطے کے پانچ روزہ دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ اس دوران وہ تمام اضلاع میں کارکنان سے ملاقات کریں گی-

رجنی پاٹل
رجنی پاٹل

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جموں و کشمیر انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک نظریہ ہے اور کسی لیڈر کے نکلنے سے اس پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

سرینگر میں پارٹی دفتر پر ایک تقریب کے بعد رجنی پاٹل نے بتایا 'کانگریس ایک بہت بڑی پارٹی ہے۔ جس میں لوگ پارٹی کی آڈیولاجی کے پیروکار ہوتے ہیں اور کسی لیڈر کے نکلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے'-

کسی لیڈر کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا

قابل ذکر ہے کہ رجنی پاٹل خطے کے پانچ روزہ دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ اس دوران وہ تمام اضلاع میں کارکنان سے ملاقات کریں گی-

غلام نبی آزاد کی جموں و دہلی میں پارٹی مخالف سرگرمیوں اور بیانات پر بات کرتے ہوئے رجنی پاٹل نے کہا 'انکے موجودہ دورے کو آزاد کی سرگرمیوں سے منسلک نہیں کیا جانا چاہیے'-

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں اب تک 6.6 فیصد کورونا کی خوراکیں ضائع ہوئیں

انکا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے ہی طے ہوا تھا لیکن سرما کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی- رجنی پاٹل نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا-

رجنی پاٹل چند روز سے وادی کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہی ہیں اور اس کے بعد وہ جموں صوبے کا دورے کریں گی۔ جہاں وہ بڑھتی مہنگائی پر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کی قیادت کریں گی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.