ETV Bharat / state

رہنما خطوط عملانے کی خاطر سرینگر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کرانے کی غرض سے سرینگر کی انتظامیہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 11:42 AM IST

رہنما خطوط عملانے کی خاطر سرینگر میں خصوص ٹیمیں تشکیل

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضح کیے گئے رہنما خطوط پر من وعن عمل کرانے کی خاطر ضلع انتظامیہ سرینگر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو بازاروں، اسکولوں اور دیگر مقامات کا دورہ کرکے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانہ بھی عائد کر رہی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید حنیف بلخی کے مطابق تشکیل دی گئی مختلف ٹیموں نے پیر کو لالچوک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کے ہر تحصیل کے بازاروں کا معائنہ کرنے کے علاوہ کئی نجی اسکولوں کا بھی دورہ کرکے یہ دیکھا گیا کہ کورونا کے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لائی جارہی ہے یا نہیں۔

دورے کے دوران کئی مقامات پر موقع پر ہی کووڈ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

اے ڈی سی سرینگر نے مزید کہا کہ ٹیم عوامی بیداری پروگرام بھی چلا رہی ہے، وہیں لوگوں سے تاکید کی جا رہی ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا خاص دھیان رکھیں۔ جبکہ جرمانہ عائد کرکے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگ کورونا وائرس کے بچاؤ کی خاطر وضع کئے گئے رہنما خطوط پر من و عن عمل پیرا ہو جائیں تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر خاص کر شہر سرینگر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی ایک اہم میٹنگ ڈپٹی کمشنر سرینگر کی سربراہی میں آج منعقد ہونے جارہی ہے۔ جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.