ETV Bharat / state

Srinagar Acid Attack: سرینگر تیزاب حملہ کیس میں بہت جلد چارج شیٹ داخل کی جائے گی - سرینگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بلوال

جموں و کشمیر پولیس سرینگر تیزاب حملہ کے معاملے میں آئندہ دو دنوں میں چارج شیٹ داخل کرنے جا رہی ہے۔ سرینگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بلوال کا کہنا ہے کہ "مجرموں کو عبرتناک سزا ملے گی۔" Acid attack case: Chargesheet in next two days

تیزاب حملہ : اگلے دو دن میں چارج شیٹ داخل

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 9:06 AM IST

جموں و کشمیر پولیس سرینگر تیزاب حملہ کے معاملے میں آئندہ دو دنوں میں چارج شیٹ داخل کرنے جا رہی ہے۔ سرینگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بلوال کا کہنا ہے کہ "مجرموں کو عبرتناک سزا ملے گی۔" Acid attack case: Chargesheet in next two days

اُن کا کہنا تھا کہ "چارج شیٹ کے لیے، شمالی سرینگر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کو ایف ایس ایل رپورٹز موصول ہوئی ہیں اور چارج شیٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اور آئندہ دو دن میں مجاز عدالتوں میں پیش کیا جائے گا- ایک نوعمر انصاف بورڈ میں اور دوسری مجاز عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لیے۔" Jammu and Kashmir Police will be filing the chargesheet

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "مجسٹریٹ کے سامنے گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال ہونے والے پیالے پر موجود انگلیوں کے نشانات بھی فرانزک ٹیسٹ میں مماثل ہیں۔" statements of witnesses have been recorded before the magistrate

واضع رہے کہ یکم فروری کو، ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مل کر نوجوان نے 24 سالہ لڑکی پر اس وقت تیزاب پھینک دیا جب لڑکی نے لڑکے کی شادی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ اس واقعے نے پورے کشمیر بالخصوص سرینگر کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ انہوں نے مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ “culprits get exemplary punishment.”

بلوال کا کہنا تھا کہ "سرینگر میں جرائم میں ملوث نوجوان مختلف منشیات کے عادی ہیں جو بالآخر مختلف جرائم کا باعث بنتے ہیں۔ یہ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہے ہی چوری جیسے جرائم بھی ہو رہے ہیں ۔" Drug Addiction Among Youth

یہ بھی پڑھیں : Acid Attack in Srinagar: سرینگر میں جوان سال لڑکی پر تیزاب سے حملہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہم ایک جامع نقطہ نظر کے حق میں ہیں اور آپ جلد ہی فرق دیکھیں گے۔ ہمیں عوامی تعاون کی ضرورت ہے جو ابھی تک ہماری توقع کے مطابق نہیں ہے۔ Srinagar Acid Attack

منشیات کے دائمی عادی افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ہم منشیات کی زنجیر کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم سمجھ چکے ہیں کہ دو یا تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ ہمیں کچھ وقت دیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ لوگ فرق محسوس کریں گے۔" Senior Superintendent of Police,

یہ بھی پڑھیں : Srinagar Acid Attacker's Arrested: خاتون پر تیزاب پھیکنے والے تین ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.