سرینگر کے نشاط علاقے میں منگل کی شام دو گاڑیوں میں ٹکراؤ کے بعد چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ' فورڈ گاڑی زیر نمبر CH01AY7603 نشاط سرینگر میں ایک الٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK01F 7603 سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ' تمام زخمی افراد کو علاج کے لئے ایس کے آئی ایم ایس صورہ پہنچایا گیا اور زخمیوں کی شناخت صوفی لالی ، صوفی طاہر ، سمیر احمد صوفی اور الٹو ڈرائیو شوکت احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھین: سرینگر: آگ کی واردات میں متاثرہ خاندانوں کو لاکھوں روپے کی امداد
انہوں نے مزید کہا کہ صوفی لالی کی حالت نازک ہے۔ ادھر متعلقہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے۔