ETV Bharat / state

کشمیر: ریلوے اسٹاف کے لیے خصوصی ٹرینیں؟ - خصوصی اختیارات کی منسوخی

رواں ماہ کی 20 تاریخ سے ہفتے میں تین روز جموں و کشمیر میں ریلوے اسٹاف کے لیے بانہال سے بارہمولہ تک خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا امکان ہے۔

کشمیر: ریلوے اسٹاف کے لیے خصوصی ٹرینیں؟
کشمیر: ریلوے اسٹاف کے لیے خصوصی ٹرینیں؟
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 8:06 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں رواں مہینے کی 20 تاریخ سے ریلے اسٹاف کے لیے خصوصی ریل گاڑیاں چلائے جانے کا امکان ہے جو بڈگام سے بانیہال اور بڈگام سے بارہمولہ ہفتے میں 3 روز چلائی جائیں گی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شمالی ریلوے کے ایریا مینیجر اوپن پروہت نے کہا کہ ’’ابھی ہمیں پوری طرح سے معلوم نہیں ہیں کہ یہ ریل گاڑیاں چلیں گی بھی یا نہیں۔ جو خط آپ کو موصول ہوا ہے وہ صحیح ہے لیکن اس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کی 20 تاریخ سے ان ریل گاڑیوں کو چلائے جانے کا امکان ہے۔‘‘

کیا یہ ریل گاڑیاں صرف ملازمین کے لیے ہونگی یا پھر عوام کے لیے بھی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’یہ ریل گاڑیاں صرف ریلوے کے اپنے سٹاف کے لیے مخصوص ہیں۔ میں پھر دوہراتا ہوں کی یہ ریل گاڑیاں چلیں گی یا نہیں اس بات پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔‘‘

کشمیر: ریلوے اسٹاف کے لیے خصوصی ٹرینیں؟
کشمیر: ریلوے اسٹاف کے لیے خصوصی ٹرینیں؟

خط کے مطابق ’’پیر، بدھ اور جمعہ کو بڈگام سے صبح آٹھ بجے خصوصی ریل گاڑی روانہ ہوگی جو بانیہال دس بجے پہنچے گی پھر وہاں سے شام کو تین بجے نکل کر پانچ بجے بڈگام واپس پہنچے گی۔ ویسے ہی منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز ایک خصوصی ریل گاڑی بڈگام سے صبح آٹھ بجے روانہ ہوکر نو بجے بارہمولہ پہنچے گی پھر وہاں سے شام کو چار بجے روانہ ہوکر پانچ بجے واپس بڈگام پہنچے گی۔ دونوں ٹریکس پر ریل گاڑیاں ہفتے میں تین روز چلائی جائیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے ٹرین سروسز کو رواں برس 19 مارچ سے معطل رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت خصوصی اختیارات کی منسوخی کے بعد بھی ٹرین سروس کافی عرصے تک بند رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.