ETV Bharat / state

’لینڈ بنک قائم کرنے کا اصل مقصد کچھ اور ہے‘ - صوبائی کمشنر

جموں و کشمیر انتظامیہ نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 200 کنال کاہچرائی پر سابق فوجی اہلکاروں کے لیے رہائشی کالونی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

’لینڈ بنک قائم کرنے کا اصل مقصد کچھ اور ہے‘

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:25 PM IST

وادی کشمیر میں سابق فوجی اہلکاروں کے لیے پہلی مرتبہ ایسی کالونی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ جموں ضلع میں تین سینک کالونیاں پہلے ہی تعمیر کی جا چکی ہیں جہاں سابق فوجی اہلکار اور انکے اہل خانہ برسوں سے رہائش پذیر ہیں۔

مرکزی سرکار کی جانب سے گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے ایک حکمنامے کے تحت یو ٹی میں سرکاری اراضی و کاہچرائی کی نشاندہی کرنے کی کارروائی کی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں سرکاری اراضی کو جمع کرکے ’’لینڈ بنک‘‘ قائم کیے جا رہے ہیں جو صنعت و تجارتی سرگرمیوں کے لیے مخصوص رکھے جائیں گے۔

ماہ جنوری میں ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں ایک مفصل رپورٹ نشر کی تھی کہ سرکار نے کشمیر کے دس اضلاع میں 203020 ایکڑ سرکاری اراضی موجود ہونے کی رپورٹ متعلقہ تحصیلداروں کی جانب سے پیش کی تھی جن میں 15 ہزار ایکڑ زمین کی نشاندہی کی گئی تھی۔

تاہم اس پیش رفت پر عوام میں کئی خدشات پائے جا رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’لینڈ بنک‘‘ کو صنعتی سرگرمیوں سے منصوب کرنا دراصل سرکاری اراضی پر سینک کالونیوں جیسے منصوبے کو عمل میں لانا ہے۔

انتظامیہ نے پانچ اگست کے بعد کاہچرائی کی نشاندہی بھی کی تھی جہاں تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ’’جواہر لال نہرو ویدیالیہ اسکول‘‘ تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی اور کاہچرائی پر رہائشی مکانات یا صنعتی ادارے تعمیر کرنا لوگوں کے حقوق کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

سماجی کارکن ڈاکٹر شیخ غلام رسول کا کہنا ہے کہ ’’کاہچرائی ہو یا سرکاری اراضی یہ دونوں عام لوگوں کی روز مرہ سہولیات کے لیے دستیاب رکھنا ہوتا ہے۔‘‘

وہیں کچھ لوگ یہ خدشات بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ سرکاری اراضی پر صنعت یا تجارت کی سرگرمیوں سے سرکار کے ارادے صاف نظر نہیں آ رہے ہیں۔

سماجی کارکن اور سکالر زاہد چودھری کا کہنا ہے کہ ’’دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کا بی جے پی کا اصل منشا جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو مقیم بنانے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اب کہیں صنعت کے نام سے یا کہیں تعلیمی اداروں کو قائم کرنے کے ذریعے یہ مقاصد پورے کیے جا رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ رواں برس مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں تنظیم نو قانون 2020 کے تحت اراضی قانون میں بڑے پیمانے پر رد وبدل کیا ہے۔

ان قوانین کے تحت اب بھارت کا کوئی بھی شہری جموں و کشمیر میں غیر زرعی اراضی خرید کر اس کے مالکانہ حقوق حاصل کر سکتا ہے۔

ان تبدیلیوں کے بعد جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں اور عام لوگوں میں بھی یہ خدشہ پایا جا رہا ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر خاصکر وادی کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے راہ ہموار کر ہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں کشمیر کے صوبائی کمشنر پنڈورانگ کوڈباراو پولے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.