ETV Bharat / state

Kashmir Snowfall: کشمیر میں مزید بارشوں، برفباری کی پیشگوئی - کشمیر برفباری کی پیشگوئی

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 20نومبر تک ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ Snowfall in Kashmir

کشمیر میں مزید بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 11:57 AM IST

Updated : Nov 14, 2022, 2:20 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 15سے 18نومبر تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور 18- 19 کی درمیانی شب کئی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری یا بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج یعنی پیر کے روز وادی کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایک سے دو فٹ تک برف باری درج کی گئی ہے۔ وہیں آج دن بھر موسم ابر آلود اور وقفے وقفے سے بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ Met Predicts Wet Spell in Kashmir

محکمہ موسمیات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رواں مہینے کی 20 تاریخ تک کہیں بھاری برفباری کو خارج از امکان قرار دیا۔ جبکہ وادی کے کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برف و باری درج کی گئی۔ جہاں شمالی کشمیر کے علاقوں میں تقریباً دو فٹ برف باری درج کی گئی وہیں وسطی کشمیر کے چند علاقوں سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کشمیر میں مزید بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

محکمہ کے مطابق، آج صبح 8:30 بجے سرینگر میں 5.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 2.8 ملی میٹر، پہلگام میں 12.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 14.4 ملی میٹر، کوکر ناگ میں 1.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 16.8 ملی میٹر، اونتی پورہ میں 0.8 ملی میٹر، جموں میں 11.3 ملی میٹر، بانہال میں 18.2 ملی میٹر، کٹرا میں 13.0 ملی میٹر اور اُدھمپور میں 24.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں 14 سینٹی میٹر برف باری بھی درج کی گئی ہے جبکہ ٹنگ مرگ میں دو انچ، کپوارہ میں 12 انچ، گریز میں ایک فٹ برف درج کی گئی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کے افسر نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ شب کے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں امشب کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اس وقت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 2.2سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے آض رات کا کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام میں پارہ پچھلی رات منفی 3.8 سینٹی گریڈ کے مقابلے میں آج شب 0.6 سینٹی گریڈ درج کیا گیا وہیں کوکرناگ میں اس سے قبل کی 0.9 سینٹی گریڈ کے مقابلے میں آج رات کا درجہ حرارت 4.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہاں بھی شبانہ درجہ حرارت معمول سے 0.6 سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ شب کم سے کم 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ کپواہہ قصبے میں، پارہ 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ شمالی کشمیر کے مقام کے لیے یہ معمول سے 0.6 سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.0 سینٹی گریڈ کم تھا۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 سینٹی گریڈ (معمول سے 0.5 سینٹی گریڈ کم)، بٹوٹ 3.0 سینٹی گریڈ (معمول سے 3.2 سینٹی گریڈ کم)، کٹرہ میں 10.6 سینٹی گریڈ (معمول سے 0.8 سینٹی گریڈ سے کم) اور بھدرواہ میں 4.6 سینٹی گریڈ (معمول سے 1.4 درجے زیادہ) ریکارڈ کیا گیا سینٹی گریڈ)۔

لداخ کے کرگل علاقے میں پارہ منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لیہہ میں منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور دراس میں کم از کم منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Nov 14, 2022, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.